04 Jul 2023
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں نیگلیریا سے متاثرہ مریض انتقال کرگیا۔30 سالہ مریض کو سروسز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کو 4 روز سے سردرد، بخارسمیت مختلف علامات تھیں،30 سالہ مریض کو سوئمنگ کے بعد علامات شروع ہوئیں۔ سوئمنگ کے بعد مریض کی ناک کے ذریعے نگلیریا داخل ہوا۔
ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مریض ایک روز تک تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال زیرعلاج رہا،متاثرہ شخص کو نیگلریا کے باعث ہارٹ اٹیک ہوا جو موت کی وجہ بنا۔