04 Jul 2023
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج 10 مقدمات کی سماعت آج ضلع کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوگی۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے سماعت کے مقام کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 مقدمات اور احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کے کیس کی سماعت بھی آج ہی ہو گی۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف بھی 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو گی۔