اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابات کی تیاریاں: مسلم لیگ (ن) کا رواں ماہ سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت دبئی میں ہونے والے پارٹی اجلاسوں میں سیاسی و قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پارٹی قائدین نے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی۔

پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا، نواز شریف نے پارٹی اور انتخابی امور سے متعلق مریم نواز کو ٹاسک سونپ دیا، انہوں نے عام انتخابات کیلئے منشور کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کر دی، پارٹی قائدین نے رواں ماہ انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ملک بھر میں جلسے منعقد کئے جائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے پارٹی کا بیانیہ نوجوانوں کو مد نظر رکھ کر بنایا جائے، نوجوانوں کیلئے آسان قرضے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا لائحہ عمل بیانیے میں شامل کیا جائے، ملک کو نقصان پہنچانے والی سیاسی جماعت کی پالیسیوں کو مسلسل ہدف تنقید بنانے کو ترجیح دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے