اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ٹرائل کے خلاف سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل کے ذریعے اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ یقین ہے کہ اس بنچ سے شفاف اور غیر جانب دارانہ انصاف نہیں ملے گا، استدعا ہے کہ چیف جسٹس چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کر لیں اور کیس دوسری عدالت کو منتقل کردیں۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت ہیں، درخواست میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے