03 Jul 2023
(ویب ڈیسک)12 سالہ عائشہ ایاز سواتی نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں چوتھی بار گولڈ میڈل جیت لیا۔
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں عائشہ ایاز نے مجموعی طور پر تین میڈلز جیت لئے، عائشہ ایاز ایونٹس میں ایک سلور اور دو برانز کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہیں۔
عائشہ ایاز نے انڈر 12 کی کیٹیگری میں کامیابیاں حاصل کیں، عائشہ ایاز نے چیمپئن شپ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عائشہ ایاز دبئی انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں بھی ملک کے لئے میڈلز حاصل کر چکی ہیں۔