03 Jul 2023
(لاہور نیوز) عید کے ایام میں بسیار خوری کے باعث شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو اور ڈائریا کے سات ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔
میو ہسپتال میں گیسٹرو، ڈائریا اور پیٹ درد کے 1600 سے زائد مریض آئے۔ سروسز ہسپتال میں 11 سو سے زائد مریض رپورٹ ، 250 مریض بچے بھی شامل ہیں۔ جناح ہسپتال میں800 جبکہ جنرل ہسپتال میں 600 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ گنگارام اور میاں منشی ہسپتال میں بھی 500 سے زائد مریض علاج معالجے کیلئے آئے۔
میڈیکل سٹورز سے بھی سیکڑوں مریضوں نے سیلف میڈیکیشن لی جبکہ ہزاروں مریضوں نے نجی ہسپتالوں کا رخ کیا۔