اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جہانگیرترین کی وطن واپسی کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت سیاسی محاذ پر متحرک

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئی، جہانگیر خان ترین کی وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے تیز کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں 30 سے زائد سابق ارکان اسمبلی اور رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، سابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے بڑے گروپ کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

جہانگیر ترین، علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور، اسلام آباد، کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے، خیبرپختونخوا کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ کیا گیا ہے۔

رواں ہفتے استحکام پاکستان پارٹی سیاسی منظر نامے پر بڑے بریک تھرو کے لئے تیار ہے، رواں ہفتے پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے عمل کو بھی مکمل کر لیا جائے گا۔

پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے لئے تمام قانونی ضابطے اور دستاویز ات مکمل کر لی گئیں، جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی جائے گی۔

استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے پارٹی ممبرسازی مہم کو بھی بڑے پیمانے پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ممبر سازی کے لئے بڑے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مرکزی قیادت ممبرسازی مہم کی خود نگرانی کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے