اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہیلتھ کارڈ پر کسی غریب کا علاج بند نہیں کر رہے: وزیراعلیٰ پنجاب

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں ہیلتھ کارڈ بالکل بند نہیں کررہے نہ کسی غریب کا علاج بند کیا جارہا ہے۔

محسن نقوی نے رات گئے اکبرچوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اورکام کی رفتار کا جائزہ لیا، نگران صوبائی وزرا عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ نے منصوبے پر ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا غلط استعمال بند کیا ہے، دل کے آپریشن بالکل بند نہیں کیے،  صرف نجی ہسپتالوں میں دل کے آپریشن پر 30 فیصد ادا کرنا ہوگا،  ہیلتھ کارڈ بالکل بند نہیں ہورہے،کسی غریب کا علاج بند نہیں ہورہا۔

جرائم کی شرح پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جرائم کی شرح کم ہوئی لیکن جس طرح کم ہونی چاہیے تھی اس طرح کم نہیں ہوئی۔

کلمہ چوک انڈرپاس میں بارش کا پانی جمع ہونے کے سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ رپورٹ ملنے پرذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے