دہی کھانے کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر، ماہرین نے دہی کے استعمال کا بہترین وقت بتا دیا
(ویب ڈیسک)ماہرین نے دہی کھانے کے بہترین وقت سے متعلق اہم تحقیق جاری کردی۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا ہے کہ دہی کھانے کے ان گنت فوائد ہیں، البتہ اسے رات میں کھانا کچھ ٹھیک نہیں کیونکہ یہ پیٹ کے درد سمیت، ہاضمے کے مسائل پیدا کرسکتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈیری پروڈکٹ چکنائی اور پروٹین سے مالا مال ہوتے ہیں، اور رات کے وقت میٹابولزم بھی آہستہ کام کررہا ہوتا ہے لہٰذا اسے رات کے وقت نہ کھائیں۔
ماہرین نے اپنی تحقیق میں مزید کہا کہ رات کےکھانے میں دہی کھانے کے بجائے اسے کھانےکا بہترین وقت صبح یا دوپہرکا ہے۔دن کے اس وقت دہی کو ہضم کرنا آسان ہوتا ہے، آپ اسے صبح کے ناشتے کے طور پر بھی کھا سکتے ہیں، جس میں آم اور کیلے جیسے پھل شامل ہوں۔ دہی عام طور پر ہر ایک کے لیے مفید ہے لیکن اگر آپ کو لیکٹوز عدم برداشت یا دودھ کی مصنوعات سے الرجی ہے تو آپ کو دہی سے پرہیز کرنا چاہیے لیکن جن لوگوں کو گردے کے مسائل ہوں یا کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہو وہ اعتدال میں دہی کا استعمال کریں۔