اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جاپان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

02 Jul 2023
02 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جاپان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں، ٹیکنالوجی سیکٹر میں جاپان دنیا میں ایک لیڈر ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، اوورسیز پاکستانی باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں، چاہتے ہیں جاپان میں مقیم پاکستانی برادری کے مسائل حل ہوں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بھی پوٹینشل ہے، نوجوانوں کو ہنر مند اور باصلاحیت بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، آج کل پاکستان میں آم کا سیزن ہے، پوری دنیا میں پاکستانی آم پسند کیا جاتا ہے، چاہتے ہیں پاکستان اور جاپان میں زراعت کے شعبے میں ایکسپورٹ بڑھے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بھی پوٹینشل ہے اس سیکٹر میں بھی تعلقات میں اضافہ ہونا چاہیے، پاکستان کی آبادی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملنے چاہئیں۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے جاپانی بزنس ایگزیکٹوز جائیکا اور جیٹرو کے نمائندوں نے ملاقات کی اس موقع پر سرمایہ کاری اور تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے