اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی، پاکستان کا عالمی پارلیمانوں سے رابطے کا فیصلہ

02 Jul 2023
02 Jul 2023

(لاہور نیوز) سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے عالمی پارلیمانوں سے رابطے کے لیے خط بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی کاکہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس سے تمام عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام واقعے پر شدید رنجیدہ ہیں، سویڈن حکومت فوری ایکشن لے۔

قائم مقام صدر پاکستان نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، نفرت انگیز حرکتیں بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔صادق سنجرانی نےعالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔

دوسری جانب سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سعودی عرب، مصر، عراق، کویت، شام، لبنان، متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے مخلتف ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔او آئی سی نے بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔یورپی یونین نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ جارحانہ، بے عزتی اور واضح طور پر اشتعال انگیزی پر مبنی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے