اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حکومت نے نجم سیٹھی دور کے تمام ریکارڈ دوبارہ طلب کر لیے

02 Jul 2023
02 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر پی سی بی ریکارڈ کی فراہمی سے گریزاں ہے جبکہ وفاقی حکومت نے نجم سیٹھی دور کی مینجمنٹ کمیٹی کا تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیا ہے۔

حکومت نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو دوبارہ یاد دہانی کا خط لکھا ہے جس میں نجم سیٹھی دور میں ہونے والی بھرتیوں کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گئے تمام افراد کا ڈیٹا بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نجم سیٹھی مینجمنٹ کمیٹی کے دور میں ہونے والے اخراجات کے تمام ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنائے، مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران پر اٹھنے والے اخراجات اور نجم سیٹھی دور میں ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

مینجمنٹ کمیٹی کے دور میں کوچز اور آفیشلز کیخلاف کتنی انکوائریاں ختم کی گئی ہیں، حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تمام ریکارڈ 4 جولائی تک فراہم کرنے کی تنبیہ کی ہے، وزارت بین الصوبائی رابطہ یاد دہانی خطوط 16 مئی اور پھر 2، 13 اور 22 جون کو بھی لکھ چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے