اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی سالانہ میٹنگ، قائم مقام چیئرمین پی سی بی پاکستان کی نمائندگی کریں گے

02 Jul 2023
02 Jul 2023

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شہزاد فاروق رانا کریں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگ 10 تا 13 جولائی کو ساؤتھ افریقا کے شہر ڈربن میں جاری رہے گی، جس میں بورڈ،ایگزیکٹوز اور دیگر  اہم امور زیر بحث آئیں گے،آئی سی سی میٹنگ میں سالانہ رپورٹس اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی۔

میٹنگ میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اور آئندہ برس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے امور پر بھی مشاورت کی جائے گی جب کہ امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کے لیے انفرا اسٹرکچر کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میزبان ویسٹ انڈیز اور امریکا ہیں، انفرا اسٹرکچر کی رپورٹ کی روشنی میں امریکا میں میچز کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا ۔

پی سی بی حکام میٹنگ کے دوران غیر رسمی ملاقاتوں میں ایشیاء کپ کے معاملات پر بھی گفتگو کریں گے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والے ایونٹ میں پاکستان میں میچز کی تعداد بڑھانے پر بھی بات کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی حکام پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے ممبرز کو بریف کریں گے، میٹنگ کے بعد پی سی بی عہدیداران سائیڈلائنز پر ممبرز ممالک کے عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے عدالتی احکامات پر بورڈ کے مستقل سربراہ کا انتخابی عمل روک دیا گیا تھا، پی سی بی آئین کے تحت اختیارات اس وقت الیکشن کمشنر شہزاد فاروق رانا کے پاس ہیں اس لیے وہی آئی سی سی میٹنگ میں ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ معاونت کیلئے پی سی بی کے ایک، دو عہدیدار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے