01 Jul 2023
(لاہورنیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی حج کی ادائیگی کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے ہیں، لاہور واپسی پر گنگارام ہسپتال کا دورہ کر کے ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران محسن رضا نقوی نے مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی، انہوں نے انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی، نگران وزیر اعلیٰ نے عید تعطیلات کے دوران دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو شاباش اور عید کی مبارکباد دی۔
نگران وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن رضا نقوی نے کہا کہ عید کا اصل پیغام دوسروں کیلئے اپنی خوشیاں قربان کرنا ہے، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔