اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گرم علاقوں میں رہائش بینائی کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہے: ماہرین

01 Jul 2023
01 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ماہرین نے ایک سروے کے بعد کہا ہے کہ جنس، قوم، آمدنی اور تعلیم سے قطع نظر گرم علاقوں میں بسنے والے بالخصوص عمررسیدہ افراد میں آنکھوں کے امراض کی شرح زائد ہو سکتی ہے۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق اگر اوسط درجہ حرارت میں 15 درجے سینٹی گریڈ درجہ حرارت بڑھ جائے تو اس سے بصارت متاثر ہونے کا خطرہ لگ بھگ 44 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، تاہم اس کی وجوہ کا تعین ابھی باقی ہے اور توقع ہے کہ تحقیق کا اطلاق دنیا کے دیگر ممالک پر بھی ہوسکتا ہے۔

اوپتھیلمک ایپیڈیومولوجی‘ نامی جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گرم خطوں میں رہنے والے وہ افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں جن کی عمریں 65 برس یا اس سے زائد ہیں، یہاں تک کہ 16 درجے سینٹی گریڈ والے علاقوں میں رہنے والے بزرگ بھی اس کیفیت سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

جامعہ ٹورنٹو سے وابستہ ڈاکٹر ایسمے فلر اور ان کے ساتھیوں نے اس امر کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے مزید تحقیق اور نگرانی پر زور دیا ہے، اس طرح نا صرف عمر کے نازک حصے میں محتاجی بڑھ سکتی ہے بلکہ خود ایسے مریضوں پر علاج کا بوجھ خطیر رقم کی صورت میں بڑھ جاتا ہے۔

مطالعے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرم شہروں اور دیہاتوں میں رہنے والے 65 سے 79 برس کے افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، اسی طرح گورے افراد کے مقابلے میں سیاہ فارم امریکی اس کی لپیٹ میں زیادہ آ سکتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ ایک معمہ ہے کہ آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ اب اس کی حتمی وجوہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے