اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عید قربان: وزیر اعظم کا ملک میں صفائی کے بہترین انتظامات پر متعلقہ حکام کو خراج تحسین

01 Jul 2023
01 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے عید قربان پر ملک بھر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید قربان پر پاکستان بھر کے تمام بڑے شہروں بالخصوص لاہور میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کی بدولت لوگوں کی سنت ابراہیمی کی انجام دہی احسن طریقے اور بغیر کسی دقت کے ممکن ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے انتظامیہ کی آواز پر لبیک کہا اور تعاون سے یہ سب ممکن بنایا، پاکستان بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں بالخصوص لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، وزراء اعلیٰ، چیف سیکرٹریز اور ضلعی انتظامیہ کی اس امر میں کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انتظامیہ کے ان اہل کاروں کو بھی خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے عید قربان اپنے پیاروں سے دور، فرائض کی انجام دہی میں گزاری اور شہروں کو تعفن اور گندگی سے پاک رکھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے