01 Jul 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایسی اشتعال انگیز کارروائی سے صرف نفرت اورانتہاء پسندی جنم لیتی ہے، دین اسلام امن، برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے، دین اسلام میں انتہاء پسندی یا نفرت کی کوئی گنجائش نہیں، تشدد پسند عناصر کے انتہاء پسندانہ رویے پرامن معاشروں کیلئے خطرہ ہیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا امن کی زبان یونیورسل ہے جسے سب کو سمجھنا ہوگا،سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی(نعوذبااللہ) کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے،عالمی برادری کو اسلامو فوبیا کے مضمرات پرفوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔