اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عید کا تیسرا روز، وزیراعلیٰ پنجاب کی آج بھی صفائی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

01 Jul 2023
01 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی صفائی آپریشن جاری رکھنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عید کے پہلے اور دوسرے روز لاہور سمیت دیگر شہروں میں صفائی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سالڈ ویسٹ کمپنیوں، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور سٹاف کو شاباش دی، نگران وزیر اعلی نے عید کے تیسرے روز بھی صفائی آپریشن کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت ہے۔

محسن نقوی نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ عید صفائی آپریشن کو آج شام تک ہر حال میں مکمل کیا جائے، زیرو ویسٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آلائشوں کی ڈسپوزل کا کام جلد مکمل کیا جائے، صفائی انتظامات کے بارے شکایت پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی  جائے۔

انہوں نے مزید کہا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں گلیوں،محلوں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کی ذمہ داری پوری کریں، انتظامی افسران اور متعلقہ اداروں کے حکام دفاتر سے باہر نکل کر صفائی آپریشن کی نگرانی جاری رکھیں، بارش کی صورت میں واسا کے افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے