اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی ایم ایف معاہدہ مکمل ، بہت سے 'خیر خواہوں' کی اُمیدوں پر پانی پِھرگیا : خواجہ آصف

30 Jun 2023
30 Jun 2023

(لاہورنیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ الحمد للہ آئی ایم ایف کا معاہدہ تمام ترخدشات کے باوجود مکمل ہوگیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الحمد للہ آئی ایم ایف کا معاہدہ تمام ترخدشات کے باوجود مکمل ہوا، وزیراعظم وزیر خزانہ اور ٹیم کے تمام اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے " خیر خواہوں" کی امیدوں پر پانی پِھرگیا ہے، جن میں دوست دشمن بھی شامل تھے، اللہ کرے تمام پاکستانی جن کو ٹیکس ادا کرنا چاہئیں ،وہ  ٹیکس اداکریں ، ٹیکس چوری بدترین ملک دشمنی ہے اور غریب عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ رشوت اور قومی خزانے کی لوٹ مار بند ہو، آئی ایم ایف معاہدہ ہمیں معاشی امراض سے صرف چھٹکارے کیلئے مہلت فراہم کرتا ہے ، مکمل علاج ہم  نے خود کرنا ہے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ اللہ ہماری دولتمند مراعات یافتہ اشرافیہ کو وطن کی محبت کی دولت سے مالا مال کرے اور انہیں عام پاکستانی کی مشکلات سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے