اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی کا ورلڈ کپ وینیوز کو مزید اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

30 Jun 2023
30 Jun 2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے وینیوز کو مزید اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وینیوز کیلئے امپورٹڈ گھاس، نئی آؤٹ فیلڈز اور بہتر فلڈلائٹس کی تیاری کی جا رہی ہے، ہر ورلڈ کپ وینیو کو بھارتی بورڈ کی جانب سے 50 کروڑ روپے ملیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل انفراسٹرکچر پر رقم خرچ ہوگی، ممبئی کے سٹیڈیم میں نئی فلڈلائٹس کی تنصیب ہوگی اور سٹیڈیم میں کارپوریٹ باکسز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لکھنؤ میں نئی پچز بچھائی جائیں گی، کولکتہ میں ڈریسنگ رومز کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور دھرم شالہ میں آؤٹ فیلڈ کیلئے امپورٹڈ گھاس استعمال ہوگی جبکہ پونے میں ضرورت کیلئے ایک فلور بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں سٹیڈیم کے انفر اسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، ورلڈ کپ میچز کا انعقاد 10 وینیوز پر ہو رہا ہے اور ہر وینیو کی اس وقت مختلف ضرورت ہے جو پوری کی جا رہی ہے، بعض سٹیڈیم میں ایل ای ڈی لائٹس استعمال کی جا رہی ہیں، کچھ سٹیڈیمز کی نشستوں اور ٹوائلٹس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہو گا جبکہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے