اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

عید الاضحیٰ کے پہلے روز گیسٹرو، ڈائریا کے سیکڑوں مریض رپورٹ

30 Jun 2023
30 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہوریے بسیارخوری سے باز نہ آئے ، عید الاضحیٰ کے پہلے دن سیکڑوں مریض گیسٹرو، ڈائریا کے ساتھ رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں معدے کے انفیکشن، ڈائریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، پہلے روز شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں دو ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، میو ہسپتال میں 4 سو سے زائد مریض گیسٹرو، ڈائریا اور پیٹ درد کے ساتھ آئے جبکہ جناح ہسپتال میں تقریباً 3 سو کیسز رپورٹ ہوئے۔

جنرل اور سروسز ہسپتال میں دو سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ، اسی طرح گنگارام اور میاں منشی ہسپتال میں بھی سیکڑوں مریض لائے گئے ، میڈیکل سٹورز پر بھی سیکڑوں مریضوں نے سیلف میڈیکیشن لی۔

ماہر امراض معدہ و جگر پروفیسر خالد خان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر بسیارخوری سے معدے کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، معدے و جگر کے مریض جلدی عید کا گوشت کھانے سے متاثر ہوتے ہیں ، ایسے مریضوں کو چاہیے کہ عید کا گوشت سبزیوں کے ساتھ کھائیں۔

پروفیسر خالد خان نے مزید کہا کہ سو گرام سے زیادہ گوشت نہ کھایا جائے ، دہی، لیموں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے