اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سعودی ولی عہد سے صدرمملکت اور وفاقی وزرا کی ملاقات، حج انتظامات پر مبارکباد

30 Jun 2023
30 Jun 2023

(ویب ڈیسک ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سمیت دیگر وزرا نے ملاقات کی۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اس سال حج پر آنے والے مسلم رہنماؤں اور اعلی عہدیداروں اور مذہبی شخصیات کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔

منیٰ  پیلس میں سعودی ولی عہد نے اسلامی ممالک کے مختلف وفود سے ملاقات کی، ولی عہد نے  پاکستان کے صدر عارف علوی ، سینیٹر طلحہ محمود، وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ، خرم دستگیر، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزرا نے حج 2023 کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ حج کے دوران میں عازمین کو خدمات مہیا کرنا اور ان کے محفوظ اور آرام دہ حج کو یقینی بنانا سعودی عرب کے لیے "فخر کا باعث" ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حج کی ادائیگی  کو آسان بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اور اس ضمن میں اپنی تمام صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال مکہ مکرمہ میں سالانہ حج میں 18 لاکھ سے زیادہ غیرملکی عازمین نے شرکت کی ہے، حج ان تمام مسلمانوں پر لازم ہے جو سفرِ حج کی استطاعت رکھتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے