اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم کا صدر آزاد کشمیر اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کو فون، عید کی مبارکباد

29 Jun 2023
29 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر آزادجموں و کشمیر کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا بھی اظہار کیا، دونوں قائدین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا دلیری اور ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹوزرداری، خالد حسین مگسی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ایمل ولی خان کو عید کی مبارکباد دی اور خیریت دریافت کی۔

شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بھی آگاہ کیا، وزیر اعظم نے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ٹیلی فون کیا، وزیراعظم نے عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور اور عسکری تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے