اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم کا ایرانی اور آزربائیجان کے صدور کو ٹیلی فون، عید کی مبارکباد دی

29 Jun 2023
29 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اور آزربائیجان کے صدور کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عید کے موقع پر ایران کی قیادت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے بھی پاکستانی قیادت اور عوام کو عید کی مبارکباد دی اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔دونوں قائدین نے برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور سرحد پر مارکیٹس کے قیام کو دوطرفہ معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا، ایرانی صدر نے عید کی مبارک دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آزربائیجان کے صدر الہام علیوف کو بھی ٹیلی فون کر کے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے عوام اور حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا، صدر الہام علیوف نے بھی خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے آزربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے عمل کو تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا، شہباز شریف نے آزربائیجان سے ایل این جی کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی امید کا بھی اظہار کیا، صدر الہام علیوف نے بھی عید کی مبارکباد دینے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے