29 Jun 2023
(لاہور نیوز) ایک کے بعد ایک شکست کے بعد پاکستان کی فٹبال ٹیم کو عالمی رینکنگ میں مزید تنزلی کا سامنا ہے، پاکستان فٹبال ٹیم فیفا رینکنگ میں ٹاپ 200 سے پھر آؤٹ ہوگئی۔
تازہ فیفا رینکنگ میں پاکستان فٹبال ٹیم 6 درجہ تنزلی کے بعد 201ویں پوزیشن پرموجود ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان فٹبال ٹیم 195ویں پوزیشن پر براجمان تھی، فیفا کی رینکنگ میں کل 211 ممالک کی ٹیمیں موجود ہیں۔خیال رہے کہ ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) چیمپئن شپ میں پاکستان کو مسلسل تین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان گروپ اے میں اپنے تینوں میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگیا۔