29 Jun 2023
(ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی جانب سے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں آل راؤنڈر نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی چند تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
شاداب خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میری ماڈلنگ کی مہارت کو معاف کریں، اس عید پر ’ خوشیاں اور گوشت پھیلائیں ‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے سے کم خوش نصیبوں کے بارے میں سوچیں، سب کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات بھیج رہا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی عید کا مزہ لیتے ہوئے سب سے گزارش ہے کہ مہربانی کرکے اپنے سے کم نصیب والوں کا خیال کریں، ایک دوسرے کی مدد کریں اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ صفائی ضروری ہے۔