اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو گمراہ کیا، لوگ اب اسکو پہچان رہے ہیں: خواجہ آصف

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میانوالی ائیر بیس پر حملہ کرنے والوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں اور بانجھا شامل تھا وہ ان کو مسترد کر رہا کہ وہ ان کے رشتہ دار اور ورکر نہیں تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نشان حیدر حاصل کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قومی ہیروز کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے، قوموں کیلئے ضروری ہے تاریخ سے وابستہ ہونا، وطن کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قربانیوں کا یاد رکھنا چاہیے، جو قومیں اپنے محسنوں کو فراموش کر دیتی ہیں اس قوم کا زندہ رہنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اپنے محسنوں کو یاد رکھنا قوم پر قرض ہے، وال آف یادگار شہدا ملک کی خاطر جان قربان کرنے والوں کی تاریخ کو تازہ کرے گی، آج بھی دہشت گردی کی جنگ جاری ہے، کل پاک افغان سرحد پر بڑی جھڑپ ہوئی ہے، پاک فوج نے دہشت گردی کا بہت بڑا حملہ پسپا کیا ہے، پوری قوم نے فوج کی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو دیکھا ہے، اگر یہ باتیں تیس چالیس سال پہلے ہوتیں تو شکوک و شہبات ہو سکتے تھے لیکن  اب تو کیمرہ تصویریں وائرل کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ نو مئی کے واقعات کی مذمت کر رہے ہیں، یہ بدیانت شخص ہے، اس کی بہنیں اور بھانجا کیا کور کمانڈر ہاؤس آئس کریم کھانے گئے تھے، جو لوگ غائب ہیں اگر ان کا اس واقعہ سے تعلق نہیں تو وہ کیوں روپوش ہیں، یہ شخص ہر روز نئی کہانی گھڑتا ہے، لوگوں کو اس نے گمراہ کیا ہے لیکن لوگ اب اس کے اندر کے شیطان کو پہچان رہے ہیں، وطن کی سالمیت قربانی مانگتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے