اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

روس کا تیل اور آذربائیجان سے گیس ملنے پر توانائی کی صورتحال بہتر ہو گی: مصدق ملک

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، روس کا تیل اور آذربائیجان کی سستی گیس ملنے سے توانائی کی صورتحال بہتر ہو گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو امید کی ضرورت ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ملک میں تیل اور گیس کے ذخائر تلاش کر رہے ہیں، آنے والے وقت میں بڈنگ کے ذریعے کنوؤں کی کھدائی کا کام شروع کیا جائے گا، ہم پر ایل این جی کا بوجھ رہتا ہے آنے والے وقت میں وہ بھی ختم کر دیں گے، ایل این جی کا گردشی قرضہ بھی جلد ہی صفر کر دیں گے۔

وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید کہا ہے کہ ہم تیل کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے بانڈڈ سٹوریج کی پالیسی لا رہے ہیں، ہر وہ تیل کی کمپنی جو صحیح اور بہتر کام کرتی ہے ملک میں کام کرے گی، آنے والے وقت میں پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہو گی، روس کی تیل کی دوسری بڑی شپمنٹ بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تیل کے ٹریڈرز کو پاکستان میں اپنا اکاؤنٹ کھولنا ہو گا، اقدام سے ایل سی کھولنے کے مسائل کم ہوں گے، گیس فراہمی کے شیڈول پر عملدرآمد کو خود مانیٹر کرتا ہوں، آذربائیجان ہمیں ہر مہینے سستی گیس دے گا، ملک میں گیس کے بحران کا بھی حل نکال لیا ہے۔

مصدق ملک نے کہا سردیاں آنے سے قبل آذربائیجان سے ہمیں سستی گیس مل جائے گی، سستی گیس ملنے کے بعد ملک میں گیس بحران کا خاتمہ ہو گا، وزیر اعظم نے 3 ٹاسک دیئے تھے جن میں توانائی بحران بھی شامل ہے، وزیر اعظم عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے