28 Jun 2023
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ٹیلیفون کر کے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کےعوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی جس کے جواب میں وزیراعظم نے بھی صدر اردگان اور ترکیہ کے عوام کو عید کی مبارکباد دی۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر ترکیہ کے صدر کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے معاشی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔