صدر سعودی عرب، وزیر اعظم لاہور اور دیگر سیاستدان آبائی علاقوں میں عید منائیں گے
(لاہور نیوز) مختلف سیاستدان عیدالاضحیٰ منانے کیلئے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں چلے گئے ہیں، صدر ڈاکٹر عارف علوی سعودی عرب جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف لاہور میں عید منائیں گے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے دبئی میں عید منائی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گجرخان، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق لاہور، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور صوبائی وزیر جاوید اکرم، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لاہور میں عید منائیں گے۔
سابق گورنرز پنجاب چودھری سرور، سردار لطیف کھوسہ، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، اعتزاز احسن، ہمایوں اختر خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق لاہور، چودھری شجاعت حسین گجرات، شیخ رشید، چودھری نثار اور نگران صوبائی وزیر جمال ناصر راولپنڈی، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں عید منائیں گے۔
سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری جہلم، منظور وٹو اوکاڑہ، مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان، شیری رحمان اور رضا ربانی کراچی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، سابق صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید لاہور کی جیل میں عید منائیں گے۔