اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے ڈپریشن کی نئی سے متعلق آگاہ کردیا ،تحقیق جاری

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے گنیٹوو بایو ٹائپ نامی ڈپریشن کی نئی قسم سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کی اس نئی قسم میں 27 فیصد افراد مبتلا ہیں،ایسے مریض ڈپریشن کی بدولت آگے کی منصوبہ بندی نہیں کرسکتے، سیلف کنٹرول میں رکاوٹ محسوس کرتے ہیں، ان کا رویہ بدلا بدلا ہوجاتا ہے اور وہ کسی کام پرارتکاز (فوکس) نہیں کرپاتے۔ اس ڈپریشن کا اثردماغ کے دونوں حصوں یعنی دائیں اور بائیں نصف کرے پر ہوتا ہے۔

روایتی ڈپریشن میں مریض کا موڈ تبدیل ہوتا رہتا ہے، طبیب حضرات اس کے لیے سیروٹونِن والی ادویہ یا ایس ایس آرآئی دیتے ہیں لیکن نئی قسم کی ڈپریشن کے مریضوں پراس کا اثر کم کم ہوتا ہے۔ توقع ہے کہ اب مرض کی تشخیص کے بعد مناسب دوا دے کر ان مریضوں کو دوبارہ نارمل بنانے میں مدد مل سکے گی۔

یہ تحقیق 15 جون کو جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جاما) کے تحقیقی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ تاہم اس کی تلاش کے لیے کوشش اور خطا (ٹرائل اینڈ ایرر) کا طریقہ کار ہی استعمال کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہرمریض کی دوا ڈپریشن کے ہرمریض پرنہیں آزمائی جاسکتی۔

اس مطالعے میں لگ بھگ 1008 ایسےمریضوں کو لیا گیا جو شدید ڈپریشن کے شکار تھے اور ان پر دوا بے اثر تھی۔ ان کے کئی طرح کے ٹیسٹ لیے گئے، دماغ کی ایم آرآئی اسکیننگ بھی کی گئی اور روزمرہ کام کے ٹیسٹ سے بھی گزارا گیا۔ کئی ہفتوں تک انہیں دوا بدل بدل کی دی گئی لیکن 27 فیصد مریض کسی بھی طرح ٹھیک نہ ہوسکے اور علامات برقرار رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے