اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیروٹینز سے بھرپور غذا دل کیلئے کتنی مفید ہے؟ماہرین کی تحقیق جاری

27 Jun 2023
27 Jun 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سےکیروٹینز سے بھرپور غذا کے استعمال سے دل کو پہنچنے والے فوائد سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق کیروٹینز سے بھرپور غذا شریانوں میں چکنائی جمنے اور ان کے بند ہونے سے بچانے میں مدد دے سکتی ہے۔کیروٹینز ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو پیلے، نارنجی اور ہرے پھل اور سبزیوں میں موجود ہوتے ہیں جیسے کہ گاجر، سلاد پتہ، ٹماٹر، بروکولی، شملہ مرچ، آم، پپیتے، خوبانی وغیرہ۔ایتھروسلیروسز ایک ایسی کیفیت ہوتی ہے جس میں شریانوں کی اندرونی دیواروں پر چکنائی، عموماً مضر کولیسٹرول، جم جاتی ہے۔ اس کے سبب شریانوں کا اندرونی قطر تنگ ہوجاتا ہے اور خون کی گردش میں مشکلات پیش آنے لگتی ہیں۔

 

مزید برآں چکنائی کے یہ ذخیرے شریانیں پھٹنے اور خون کی گردش میں مداخلت کا سبب ہوسکتے ہیں جس کے نتیجے میں خون کا دل تک نہ پہنچنا دل کے دورے یا خون کا دماغ تک نہ پہنچنا فالج کا سبب بن سکتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے تحقیق میں 50 سے 70 عمر کے درمیان 200 افراد کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں شریک ہونے والے افراد کا 2  اعتبار سے جائزہ لیا گیا،پہلی چیز خون میں کیروٹینز کی موجودگی اوردوسری کیروٹِڈ آرٹری میں ایتھروسلیروٹِک ذخائر کی موجودگی دیکھی گئی۔

یونیورسٹی آف کیٹیلونیا میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ہیلتھ سائنسز فیکلٹی کی ایک محقق گیما شوا بلینچ کا کہنا تھا کہ تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ خون میں کیروٹینز کی مقدار کے زیادہ ہونے کا مطلب ، بالخصوص خواتین میں ، ایتھروسلیروٹک ذخائر کا کم ہونا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے