اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی : مئی 2023 میں ریکارڈ 122073 انتقالات کی تصدیق

27 Jun 2023
27 Jun 2023

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر کی زیر صدارت اراضی ریکارڈ سنٹرز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آپریشنز ونگ کے تمام افسران نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر آپریشنز انجم زھرا نے اتھارٹی اہداف کے حصول سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مئی 2023 میں صرف ایک ماہ کے دوران 122073 انتقالات تصدیق کیے گئے جو اتھارٹی کی تاریخ میں کسی بھی ایک ماہ میں سب سے زیادہ تصدیق شدہ انتقالات ہیں۔

مئی 2023 میں گزشتہ مئی کی نسبت تقریباً 33000 زائد انتقالات تصدیق ہوئے۔ جبکہ رواں سال جون کے پہلے 20 دنوں میں تقریباً 99000 انتقالات تصدیق ہو چکے ہیں جو کہ گزشتہ سال جون کے مقابلے میں تقریباً 24000 انتقالات زائد ہیں۔ دوسری جانب زیر التواء انتقالات پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی تاریخ میں کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر نے خدمات کی بروقت اور تیز ترین فراہمی پر آپریشنز ونگ کے افسران اور اراضی ریکارڈ سنٹرز کے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے سے کام کرنے کی تلقین کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے