اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

احسن اقبال کو سی پیک کے ہیرو کا خطاب ملنے پر مبارک ہو: مریم اورنگزیب

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو چین کی طرف سے سی پیک کے ہیرو کا خطاب ملنے پر مبارک ہو۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس شخص کی ایمانداری، محنت اور لگن کا اعتراف چین جیسا عظیم ملک کر رہا ہے اسے سیاسی انتقام میں پاگل ہو کر جیل میں ڈالا گیا، لوگوں کو اکسا کر اور اشتعال پھیلا کر گولی مروائی گئی، جھوٹے مقدمات بنائے گئے، کردار کشی کی گئی، چین کا بیان ایسے تمام سیاہ کرداروں کے منہ پر تھپڑ ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ یہ اعزاز پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بہتری کا بھی اظہار ہے، چار سال میں ملک کو سفارتی تنہائی میں مبتلا کیا گیا تھا، وزیراعظم کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران خارجہ محاذ پر پاکستان کے روابط، عزت اور ساکھ بحال ہوئی ہے، الحمدللہ

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے