اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی گانے ' پسوڑی ' کے بالی ووڈ ری میک کا معاملہ،بھارتی مداحوں کا ردعمل سامنے آگیا

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی نئی فلم میں پاکستان کے معروف گانے ’ پسوڑی‘ کا ری میک شامل کرنے پر گانے کے بھارتی مداحوں نے بالی ووڈ کےفلم پروڈیوسر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان  کی نئی فلم میں دنیا بھر کے میوزک چارٹس میں سرفہرست رہنے والے گانے ’پسوڑی‘ کا بھارتی ریمیک شامل کردیا۔بھارتی پروڈیوسر نے ’پسوڑی‘  کی شاندار کامیابی کے بعد اپنی نئی فلم ’ستیہ پریم کتھا‘ کے لیے گانے کا ریمیک بنانے کا اعلان کیا تھا۔

گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے پسوڑی کا گلوکار ارجیت سنگھ اور تلسی کمار کی آواز بھارتی ریمیک سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے آڑے ہاتھوں لے کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ریمیک پر تنقید کرنے والوں میں بھارتی بھی شامل ہیں۔

ایک بھارتی خاتون  صارف کا کہنا تھا کہ میوزک تو ہے ہی برا گانے کی دھن بھی برباد کردی۔ کیا بالی ووڈ کے پاس سانگ رائٹرز نہیں رہے؟ ایک اور صارف نے گانے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئےایک اور ’ کاپی ، پیسٹ ‘ لکھا۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ پسوڑی کا ریمیک سمجھ سے باہر ہے۔

ایک صارف نے ریمیک کو فضول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ارجیت سنگھ کی آواز بھی اسے اچھا نہیں بنا سکی۔ علی سیٹھی اور شائے گل نے 2022 میں کوک اسٹوڈیو کے لیے پسوڑی گایا تھا جو ریلیز کے ساتھ ہی میگا ہٹ ہوگیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے