اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسدادِ منشیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسدادِ منشیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

 منشیات سے نجات کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 26 جون کو انسدادِ منشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد انسداد منشیات سے آگاہی اور شعور فراہم کرنا ہے۔ منشیات کے استعمال کی روک تھام، غیر قانونی تجارت کا خاتمہ، منشیات کا گھناؤنا دھندا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

طبی و نفسیاتی ماہرین کے مطابق نئی نسل میں نشہ آور اشیا کے استعمال کا رجحان زیادہ دولت یا پھر انتہائی غربت کا ہونا ہے۔ دوستوں کی صحبت، حالات کی بے چینی یا مایوسی کی وجہ سے بھی انسان منشیات کا عادی بن جاتا ہے۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ نشہ کرنے کے عادی افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے جو عالمِ انسانیت کیلئے ایک لمحۂ فکریہ ہے۔ ہر سال اینٹی نارکوٹکس فورس، پولیس اور کوسٹ گارڈز سمیت مختلف ادارے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرتے ہیں۔ موت کے سوداگروں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور نشے کے عادی افراد کی بحالی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے منشیات سے پاک معاشرہ ضروری ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ایسی وجوہات کو دور کیا جائے تاکہ نئی نسل منشیات کی لعنت سے بچ سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے