26 Jun 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نے حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔