اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوں کی پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شدید بارشوں کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ متعلقہ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، نکاسی آب کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، جتنی جلدی ممکن ہو سکے نکاسی آب کے کام کو مکمل کیا جائے، متعلقہ افسران اور سٹاف کم سے کم وقت میں پانی کی نکاسی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو وضع کردہ پلان کے مطابق متعین وقت میں یقینی بنایا جائے، نکاسی آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں، شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے جائیں۔

محسن نقوی نے کہا انتظامی افسرا ن اور واسا حکام نکاسی آب کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں، خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی انتظامات کی بھی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے