اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ڈی ایم اے کی آج اور کل مزید بارشوں کی پیشگوئی

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(لاہور نیوز) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، اٹک، چکوال، جہلم ، میانوالی ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بھکر، لیہ  گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے ملتان ، ساہیوال، بہاولپور ،بہاولنگر، ڈی جی خان اور ملحقہ علاقوں میں بھی جھکڑ  چلنے اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے الرٹ رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے