اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حلال گوشت کی برآمد میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ابراہیم حسن مراد

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر لائیو سٹاک ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ حلال گوشت کی برآمد میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔

نگران وزیر لائیوسٹاک ابراہیم مراد سے میٹ ایکسپورٹرز نے ملاقات کی، سیکرٹری لائیوسٹاک مسعود انور، وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی نعیم احمد اور دیگر افسران بھی ملاقات میں شریک تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم مراد نے کہا کہ پنجاب کا ملک میں لائیوسٹاک کے حوالے سے سب سے زیادہ حصہ ہے، دنیا میں سالانہ 2 ہزار ارب ڈالر کی حلال گوشت کی تجارت ہوتی ہے، پاکستان ڈیری پیداوار میں دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے، ڈیری اکنامک پراسیسنگ زون نہ ہونے کے باعث مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا نگران وزیراعلی محسن نقوی زرعی معیشت کے فروغ کے خواہاں ہیں، میٹ ایکسپورٹرز کے مسائل کا حل نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، گوشت کے برآمد کنندگان کی تجویز وفاقی حکومت تک پہنچائیں گے۔

سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور کا کہنا تھا کہ میٹ ایکسپورٹرز کیلئے ون ونڈو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، چین سمیت دیگر ممالک کو بیف کی برآمد سے کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ مل سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے