اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے گلبرگ سگنل فری کوریڈور میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے گلبرگ سگنل فری کوریڈور میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی، خالد بٹ چوک پر انڈر پاس کی تعمیر ایل ڈی اے جبکہ گھوڑا چوک فلائی اوور کی تعمیر سی بی ڈی پنجاب کرے گی۔

پنجاب حکومت صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک روانی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے سگنل فری کوریڈورز بنائے گی، سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ  تک سگنل فری کوریڈور بنانے کا منصوبہ بنا لیا گیا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے منصوبے کی منظوری دے دی، تاہم حدود کا تعین نہ ہونے کے سبب منصوبے میں تبدیلیاں کر دی گئیں۔

گلبرگ سگنل فری کوریڈور کا ڈیزائن پرانا مگر تعمیراتی کام اب دو اتھارٹیز کریں گی، کوریڈور کا ایک حصہ ایل ڈی اے  جبکہ دوسرا  حصہ سی بی ڈی کو تفویض کیا گیا ہے، دونوں اتھارٹیز کو ماسٹر پلان کے مطابق تعمیراتی کام کی ذمہ داری  سونپ دی گئی ہے۔

خالد بٹ چوک پر انڈر پاس اورگھوڑا چوک ڈیفنس پر یک طرفہ دو لین کا  فلائی اوورتعمیر کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کو خالد بٹ چوک کے مقام پر انڈر پاس کے کام کی منظوری دی ہے جبکہ گھوڑا چوک فلائی اوور کا منصوبہ ایل ڈی اے سے لے کر سی بی ڈی کو سونپ دیا گیا۔

سی بی ڈی  فلائی  اوور  کے ساتھ ساتھ والٹن روڈ کی مرمت اور بحالی کے منصوبے پر بھی کام کرے گی، ایل ڈی اے نے گلبرگ سگنل فری کوریڈور کے دوبارہ پی سی ون کی تیاری شروع کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے