اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

شدید گرمی و حبس کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالخلافہ میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے، شدید گرمی، ہیٹ ویو اور سن برن کی وجہ سے شہری مختلف جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیٹ ویو، ہیٹ اسٹروک، سن برن  اور پانی کی کمی کے باعث متعدد شہری گردوں و دیگر مختلف جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے، گرمی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نزلہ زکام اور کھانسی کا شکار ہو رہے ہیں، شہر میں پیلا یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ہیضہ کے مریض سامنے آ رہے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں، پیلا یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ہیضہ کے مریض بڑی تعداد میں رپورٹ ہو رہے ہیں،  میؤ ہسپتال، جناح ہسپتال ،جنرل ،سروسز اور گنگارام ہسپتال میں سب سے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں، میؤ ہسپتال میں گزشتہ دو روز میں گیسٹرو، ہیضہ، ہیٹ اسٹروک ،نزلہ ،زکام کے 1600 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

 جناح ہسپتال میں 1400 سے زائد جبکہ سروسز ہسپتال میں 12 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں، گنگارام ہسپتال میں ایک 1 ہزار سے زائد جبکہ جنرل ہسپتال میں 8 سو سے زائد مریض سامنے آئے۔

ماہر امراض معدہ و جگر ڈاکٹر عاطف چودھری کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم میں پیلا یرقان اور ٹائیفائڈ کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، گیسٹرو اور ہیضہ کے مریض بھی تیزی سے سامنے آ رہے ہیں، غیر معیاری مشروبات اور گندا پانی گیسٹرو، ٹائیفائیڈ اور پیلا یرقان کا سببب بن رہے ہیں، حالیہ شدید گرمی میں پانی ابال کر پینا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے