اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ میں بہتری کا پلان طلب کر لیا

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ میں بہتری کا پلان طلب کر لیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں گوشت اور پولٹری انڈسٹری کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے میٹ ایکسپورٹ کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں فیصلہ  کیا گیا کہ بیف، مٹن اور پولٹری انڈسٹری کے فروغ میں رکاوٹیں دور کی جائیں گی اور بہاولپور ڈویژن کو میٹ ڈویژن قرار دیا جائے گا، اجلاس میں فواد مختار، نوید اقبال ، پروفیسر طلعت نصیرپاشا نے بریفنگ دی اور تجاویز پیش کیں۔

اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں گوشت اور پولٹری کی ایکسپورٹ سے اربوں ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے، سیمن پروٹیکشن، فارم مینجمنٹ اور ویکسی نیشن کے جدید طریقہ کار اپنا نے ضروری ہیں، ایکسپورٹ کے لئے لائیوسٹاک پروڈکشن کی حلال سرٹیفکیشن اور ٹریس ایبلٹی لازمی امرہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب سعودی عرب اور چین کو اربوں ڈالر کی لائیوسٹاک اورڈیری پروڈکٹس ایکسپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پولٹری انڈسٹری کو میکانائزیشن کی طرف لے جانا ہوگا۔

صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے، معروف بزنس مین سید یاور علی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے