اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی ضمانت منظور ہونے کے باوجود جیل سے رہا نہ ہو سکے

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہ ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق روبکار نہ پہنچنے پر پرویزالہٰی کی کیمپ جیل سے رہائی نہ ہوسکی۔ گزشتہ روز کمیپ جیل کے باہر موجود پولیس کی نفری اور بکتربند گاڑی بھی واپس روانہ ہوگئی۔

سپیشل کورٹ سنٹرل نے گزشتہ روز 10 ہزارروپے کے مچلکوں کےعوض پرویزالہٰی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی۔

خیال رہےکہ 21 جون کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کےکیس میں اینٹی کرپشن کی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا ہوتے ہی ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہٰی کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔

ایف آئی کی جانب سے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا یہ نیا مقدمہ ایک روز قبل ہی درج کیا گیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پرویز الہٰی کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے