اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملکی صنعت چلے گی تو روزگار کے مواقع بڑھیں گے: گورنر پنجاب

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(لاہور نیوز) گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات ایک دن میں نہیں ہوئے، ساڑھے 3برسوں میں بہت زیادہ قرض لیا گیا، پنجاب کی حالت بھی ابتر تھی، ملک کی صنعت چلے گی تو روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور معیشت بہتر ہوگی۔

ایکسپو سنٹر میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کیلئے میڈان پاکستان  نمائش منعقد ہوئی جس کا افتتاح گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کیا، گورنر پنجاب نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور میڈان پاکستان نمائش کو خوش آئند قرار دیا، دو روزہ نمائش میں 100 سے زائد  سٹالز  سجائے گئے ہیں۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ  2018ء میں ہم دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت تھے، 2023 میں 45 ویں درجے پر ہیں، یہ  فرق غیر معمولی ہے، گزشتہ چار سالوں میں ملک پر قرضوں کا بوجھ لاد دیا گیا، ملک کی صنعت چلے گی تو روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور معیشت بہتر ہوگی۔

صدر لاہور چیمبر کاشف انور اور صدر گجرات چیمبر سکندر اشفاق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ موجودہ  معاشی، تجارتی اور صنعتی حالات مشکلات کا شکار ہیں، ان حالات میں میڈ ان پاکستان نمائش اقتصادی حالات کو بہتر بنانے میں اہم ہے، ملکی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے ہم سب کو میڈان پاکستان کی طرف ہی جانا ہوگا۔

آرگنائزر میڈان پاکستان نمائش ایکسپو فوزیہ تبسم نے بتایا کہ نمائش میں ٹیکسٹائل، فرنیچر،الیکٹرک بائیکس،ریئل اسٹیٹ سمیتکاسمیٹکس اور دیگر مصنوعات سجائی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے