اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا میٹرو بس کا دورہ، ناقص انتظامات پر برہم

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے اچانک میٹرو بس سروس کا دورہ کیا، انہوں نے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

ابراہیم مراد نے عام شہری کی طرح ٹکٹ خرید کر میٹرو بس پر سفر کیا، سخت گرمی میں میٹروبس کا اے سی بند ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور صورتحال فوری بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ  ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران ٹھنڈے کمروں سے نکلیں، عوامی مشکلات کا احساس کریں، اگر ایئرکنڈیشنر نہیں چلنا تو عام بس اور میٹرو میں کیا فرق ہے؟،  جو بھی میٹرو بس سروس میں خرابی کا ذمہ دار ہوگا اس کیخلاف کارروائی کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بناؤں گا۔

انہوں نے بس اور سٹیشن پر مسافروں سے بھی تفصیلات پوچھیں اور اعلان کیا کہعیدالاضحی پر بس اڈوں کے بھی دورے کروں گا۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے