اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور بریج توسیعی پراجیکٹ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت کی انتھک محنت رنگ لے آئی، 3 برس سے زیرالتوا منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہو گیا، لاہور بریج توسیعی پراجیکٹ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

فیروزپور روڈ کے اہم پوائنٹ پر لاہور بریج کی توسیع سے ٹریفک کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہوربریج توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا، محسن نقوی نے لاہور بریج کی سٹرک کا معائنہ کیا اور اعلیٰ معیار کو سراہا۔

محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور بریج  12 لین پر مشتمل ہے، اس بریج میں ڈرینج کا خاص خیال رکھا گیا ہے، بریج کی تکمیل میں تاخیر گزشتہ حکومت کی وجہ سے ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ریلوے، لیسکو و دیگر مسائل کو ہماری حکومت نے ذاتی دلچسپی لے کر حل کیا،منصوبے سے یومیہ ایک لاکھ 60 ہزار گاڑیوں کوآمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی، شہریوں کے قیمتی وقت اور ایندھن کی مد میں یومیہ کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔

محسن نقوی نے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کنٹریکٹرز اور پراجیکٹ کی ٹیم کو شاباش دی۔

نگران وزیراعلیٰ  پنجاب نے کہا کہ سیاست میں بالکل حصہ نہیں لوں گا، کسی پر الزام نہیں لگا رہے لیکن پنجاب کے بیشتر ہسپتال عرصہ سے بری حالت میں ہیں، لاہور میں کرائم کی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے،80فیصد علاقہ کلیئر کرا چکے ہیں، کچے کے علاقے میں ڈسپنسریاں اور سکول بنا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے