اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

میٹرو بس پراجیکٹ اداروں کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا، سہولیات کا شدید فقدان

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہور میں ٹرانسپورٹ کا میگا پراجیکٹ میٹرو بس اداروں کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا، سخت گرمی میں میٹرو بس پر پینے کا صاف پانی میسر نہیں، پانچ ٹیوب ویل بھی تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اربوں روپے کے فنڈز اور سبسڈی بھی میٹرو بس کی حالت کو بہتر نہ بنا سکی، پنجاب حکومت کی عدم توجہی کے سبب میٹرو بس زبوں حالی کو شکار ہے، حال ہی میں ٹھیک ہونے والی مشینیں بھی دوبارہ خراب ہوچکی ہیں، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے کنٹریکٹر کو ماہانہ فنڈز دیئے جارہے ہیں مگر کنٹریکٹر کی جانب سے مرمت اور بحالی کا کام نہیں کیا جاتا۔

سخت گرمی اور حبس کے موسم میں میٹرو بس پر پانی پینے کی سہولت نہیں، کس مقام پر ٹیوب ویل اور واٹر کولر خراب ہے، لاہور نیوز تمام تفصیلات سامنے لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس پر پانی سپلائی کرنے والے 5 ٹیوب ویل پمپ تکنیکی خرابی کا شکار ہیں، ٹیوب ویل پمپ بند ہونے کی وجہ سے 15 میٹرو سٹیشنز پرپانی کی سپلائی متاثر ہے، میٹرو بس سٹیشنز پر پینے اور دیگر مقاصد کے لئے قابل استعمال پانی کی قلت ہے۔

 میٹروبس پر اٹاری ، یوحنا آباد، مزنگ چونگی، کچہری اور بھاٹی سٹیشن پر ٹیوب ویل پمپ خراب ہیں،  ٹیوب ویل پمپ کی خرابی سے پانی کی سپلائی شدید متاثر ہے۔

میٹرو بس کے مختلف سٹیشنز پر لگے واٹر کولرز بھی خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، میٹرو سٹیشن دلو خورد، نشتر، غازی روڈ ، نصیر آباد اور کینال روڈ سٹیشن پر واٹر کولر خراب ہیں، مسافروں کو صاف پانی کی سہولت میسر نہیں ہے۔

ماس ٹرانزٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واٹر کولرز اور ٹیوب ویلز کی تکنیکی خرابی دور ہونے میں مزید 3ہفتے کا وقت درکار ہوگا۔

علاوہ ازیں شدید گرمی کے موسم میں میٹرو بسوں میں اے سی بھی بند ہو چکے ہیں، حبس کی وجہ سے بند اے سے سفر کرنا کسی اذیت سے کم نہیں ہے، میٹرو بس میں سفر کرنے والے مسافر پسینے سے شرابور ہو کر میٹرو سے باہر آتے ہیں، مسافروں نے حکومت سے اصلاح الاحوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے