اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں طلب کے مطابق بجلی تقسیم کرنے میں ناکام

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(لاہور نیوز) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سسٹم بیٹھ گیا، گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسفارمرز اوور لوڈ ہوگئے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں طلب کے مطابق بجلی تقسیم کرنے میں ناکام ہیں۔

دستاویز کے مطابق فنی خرابیوں اور اوور لوڈنگ کے باعث سینکڑوں میگاواٹ بجلی ضائع ہونے لگی، لیسکو سسٹم کی کمزوری کے باعث 119 میگاواٹ بجلی ضائع کر رہا ہے جبکہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی مرمت کے باعث 79 میگاواٹ استعمال ہی نہیں کر پا رہی۔

گیپکو کا 38 میگاواٹ بجلی سسٹم اوور لوڈ ہونے کے باعث استعمال نہیں کر پا رہا، آئیسکو کے 50 فیصد ٹرانسفارمرز اوور لوڈڈ ہوگئے، 16میگاواٹ مرمت، 138 فنی خرابیوں کے باعث کم استعمال ہو رہے ہیں۔

سیپکو میں ہائی لاسز کے باعث 109 میگاواٹ بجلی استعمال نہیں ہو رہی، میپکو خرابیوں کے باعث 140 میگاواٹ بجلی ضائع کر رہی ہے، حیسکو سسٹم چوک ہونے کے باعث 79 میگاواٹ بجلی کم استعمال کر رہی ہے۔

دستاویز کے مطابق پیسکو مرمت اور گرڈ اوور لوڈنگ کے باعث 1321 میگاواٹ بجلی استعمال ہی نہیں کر پا رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے