اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا آئی ٹی بیسڈ کاٹن کراپ مینجمنٹ پروگرام کے آغاز کا فیصلہ

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں آئی ٹی بیسڈ کاٹن کراپ پروگرام کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبہ میں تیل دار فصلوں کی کاشت بڑھانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امپورٹ بل کم کرنے کیلئے کینولہ، سن فلاور اور دیگر تیل دار فصلوں کا زیر کاشت رقبہ بڑھانے کیلئے بھرپورمہم چلائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حکم دیا کہ صوبہ بھر میں جعلی اور ملاوٹ شدہ زرعی ادویات کے خلاف مہم جاری رکھی جائے، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کمشنر متعلقہ ڈویژن میں جعلی پیسٹی سائیڈز کے خلاف جاری مہم کی مانیٹرنگ کریں گے، گندم کے زیر کاشت رقبے کی بجائے پیداوار بڑھانے کی مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

اجلاس میں گندم،کپاس اور دیگر فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے زرعی مشینری پرمزید سبسڈی کی تجویز بھی دی گئی، پیداوار بڑھانے کے لئے زرعی ماہرین کا ڈرل مشین کے ذریعے فصلوں کی کاشت پر اتفاق ہوا جبکہ صوبہ میں آئی ٹی بیسڈ کاٹن کراپ مینجمنٹ پروگرام کے آغاز کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے پنجاب بھر میں فارمرز کا ڈیٹا بیس جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کاٹن کمپین ایڈوائزری سروس کیلئے صوبہ بھر میں تقریباً 2 ہزار انٹرن زرعی گریجوایٹس کی سروسز لی جائیں گی، سپارکو کی معاونت سے کپاس کی فصل کے سیٹلائٹ امیج حاصل کئے جائیں گے، صوبہ بھر میں کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کاٹن کی پیداوار کاہدف ہر صورت حاصل کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو بھرپورکاوشیں کرنا ہوں گی، مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر زرعی ترجیحات کا تعین ضروری ہے۔

اس موقع پر ڈی جی سٹرٹیجک پراجیکٹ شاہد نذیر، نگران وزیر ایس ایم تنویر، معروف بزنس مین گوہر اعجاز، فواد مختار، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری زراعت اور زرعی ماہرین موجود تھے، آئل سیڈ سے متعلق ماہرین نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

زرعی ماہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اچھی فصل کیلئے بیج کا اچھا ہونا اور درست مقدار میں کاشت ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے